راولپنڈی کی عدالت سے بیوی کے قاتل کوسزائے موت کا حکم

راولپنڈی(پی پی آئی) راولپنڈی کی عدالت نے اہلیہ کے قتل میں ملوث مجرم عبد العزیز کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔پی پی آئی کے مطابق مجرم کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت جبکہ دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔مجرم عبد العزیز کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم بھی سنایا گیا۔یاد رہے کہ مجرم نے گھریلو جھگڑے پر چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج تھا۔مجرم عبد العزیز کے خلاف مقدمہ رواں برس اگست میں درج کیا گیا تھا۔ مجرم کے خلاف فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنایا۔

Next Post

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا

Wed Nov 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو سے 6 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے گھر کے مالک عمران کی مدعیت میں اغوا کا […]