پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کرا چی(پی پی آ ئی) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گوادر میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جسے اے این ایف کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو500 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔حیدر آباد میں نیشنل ہائی وے روڈ کے قریب ایک ٹرک سے تلاشی کے دوران 119 کلو چرس برآمد کرکے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اے این ایف سندھ نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بنکاک جانیوالے 2 ملزمان اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مْلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کرلیا گیا ہے۔