جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سردی بڑھتے ہی حکومت نے شہریوں پر ’گیس بم‘گرادیا ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 79پیسے فی کلو اضافہ کردیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) سردی بڑھتے ہی حکومت نے شہریوں پر ’گیس بم‘ گرادیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے غریب کیلئے ایک اور پریشانی پیدا کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 11روپے 79پیسے فی کلو اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیموں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 139 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے اضافہ کیا، ایل پی جی 216 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ سستی گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔