جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کراچی شہر کو اپنی جاگیر سمجھ کر مستقل من مانیاں کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان

کرا چی(پی پی آ ئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی شہر کو اپنی جاگیر سمجھ کر مستقل من مانیاں کر رہی ہے، تین بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن مرتضٰی وہاب کے اس بیان کہ ہوسکتا ہے کوئی الیکشن کو تسلیم نہ کرے کا نوٹس لے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ برسوں سے بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاس ہیں۔ ترقی کے نام پر پندرہ بیس ارب روپے خرچ کیئے گئے مگر جتنی بھی سڑکیں بن رہی ہیں غیر معیاری کام ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے کہ الیکشن کے اعلان کے بعد ترقیاتی کام کیوں ہورہے ہیں؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام لگایا کہ سندھ کا الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا ہی ایکسٹینشن ہے۔