کابل (پی پی آئی) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے افغان حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ نے سینے پر گولیاں کھا کر پاکستانی ناظم الامور کو بچایا، سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
Next Post
کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پر حملہ، ناظم الامور محفوظ، گارڈ زخمی
Fri Dec 2 , 2022
کابل (پی پی آئی)افغان دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ اْس وقت کی گئی جب ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابقفائرنگ کے نتیجے […]
