پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف پہلے نمبر پر مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر

راولا کوٹ(پی پی آ ئی) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویڑن میں پاکستان تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 104 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199 نشستوں پر کامیاب ٹھہرے۔اس طرح حکمران اتحاد مجموعی طور پر 233 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276 نشستیں جیت لیں، 79 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ نتائج کے مطابق مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔