جنرل عاصم منیر کا بیان کشمیریوں کے لئے امید کی کرن ہے: حریت کانفرنس دوٹوک پیغام سے بھارتی ایوانوں میں لرزہ پیدا ہوا۔ مظلوم کشمیریوں کو حوصلہ ملا کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور کشمیر سے متعلق جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان کشمیریوں کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس سے کشمیر ی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری بیان میں کہاکہ جنر ل عاصم منیر کے دوٹوک اور واضح پیغام سے بھارتی ایوانوں میں لرزہ پیدا ہوا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Next Post

(قومی) مقبو ضہ وادی میں بھارتی مظالم جدوجہد آزادی میں رکاو ٹ نہیں بن سکتے: محمود ساگر حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے،قیادت پابند سلاسل ہے:اعجاز رحمانی عالمی برادری مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بن گئی،کوئی پوچھنے والا نہیں ہ:منظور احمد شاہ

Mon Dec 5 , 2022
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساگر اور دیگر رہنماؤں بشمول سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، شیخ یعقوب، امتیاز وانی اور منظور احمد شاہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم […]