مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساگر اور دیگر رہنماؤں بشمول سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، شیخ یعقوب، امتیاز وانی اور منظور احمد شاہ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مقبو ضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد میں رکاو ٹ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی ہر طرف سے ناکہ بندی کرکے انہیں شدید مشکلات سے دوچارکردیا ہے، نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں،حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،کشمیری قیادت جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہے اور مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہاکہ عالمی برادری اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوربھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کے لئے ان کی ثقافت پر حملہ آور ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار کے اس بیا ن کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔
Next Post
قطر میں گرفتار انڈین نیویکے 8جاسوس اہلکاروں کی رہائی میں بھارت کو ناکامی
Mon Dec 5 , 2022
نئی دہلی05دسمبر(کے ایم ایس) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہے۔مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ کو متحرک کردیا […]