پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قطر میں گرفتار انڈین نیویکے 8جاسوس اہلکاروں کی رہائی میں بھارت کو ناکامی

نئی دہلی05دسمبر(کے ایم ایس) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہے۔مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر ان سے مداخلت کی درخواست کریں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ گرفتار افسران سابق فوجی ہیں اور جاسوسی کے الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خط کی کاپیاں وزیر اعظم مودی، وزیر دفاع اور تینوں افواج کے سربراہوں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ اس ساری مشق کا مقصد قطری حکومت کو یقین دلانا ہے کہ گرفتار افسران حاضر سروس نہیں بلکہ بحریہ کے سابق اہلکار ہیں۔اطلاعات کے مطابق گرفتاربھارتی اہلکار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”کے ایجنٹ ہیں جو قطر کے شہر دوحہ میں دہرا گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے کارکنوں کے طورپرکام کرتے تھے۔پی پی آئی کے مطابق بھارت نے ان کی گرفتاری کو چھپایا تھا اور یہ معاملہ تب ہی منظر عام پر آیا جب بحریہ کے اہلکاروں کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں 30 اگست کو آدھی رات کے قریب دوحہ میں ان کے گھروں سے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو وزارت داخلہ قطر نے اٹھایا ہے۔ بعد ازاں قطر میں بھارتی سفیر کو گرفتاریوں کی تصدیق کرنا پڑی۔مبینہ طور پر ان آٹھوں کو قونصلر رسائی صرف ایک بار 3اکتوبر کو دی گئی تومعلوم ہوا کہ وہ قید تنہائی میں ہیں۔ گرفتارکئے گئے بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کی شناخت کمانڈر پورنندو تیواری، کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈر بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈرسنجیو گپتا اور سیلر راگیش کے طور پر کی گئی ہے۔