اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت ارشد شریف قتل کیس کے معاملے میں عدالت عظمیٰ کی ہرممکن معاونت کرے گی۔
Next Post
میرا بیٹا قتل ہوا ہے، ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، ارشد شریف کی والدہ کا اعلان
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) سینئر صحا فی ارشد شریف کی والدہ نے اعلان کیا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی حکومت ایف آئی آر درج کرے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا […]
