میرا بیٹا قتل ہوا ہے، ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، ارشد شریف کی والدہ کا اعلان

اسلام آباد(پی پی آ ئی) سینئر صحا فی ارشد شریف کی والدہ نے اعلان کیا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی حکومت ایف آئی آر درج کرے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے ایف آئی آر میں درج کراؤں گی، حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔یاد رہے سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ارشد شریف کے قتل کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف ایک لیڈنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی نہیں مل رہی تھی، ایف آئی آر کی کاپی آج عدالت میں پیش کی جائے۔جسٹس عطا عمر بندیال نے کہا کہ کینیا میں حکومت پاکستان کو رسائی حاصل ہے، تحقیقاتی رپورٹ تک رسائی سب کا حق ہے، صحافی قتل ہوگیا سامنے آنا چاہیے کہ کس نے قتل کیا۔

Next Post

نفرت انگیز تقریر،پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کیخلاف بھی مقدمہ درج

Tue Dec 6 , 2022
تربت(پی پی آئی) ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کر نے پر پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے […]