شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد کا یقین دلا دیا: وزیرخزانہ اسحا ق ڈار

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلا دیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سفیروں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا گیا۔ قرض ری شیڈول اور رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قرض جاری کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے سفیروں کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام جاری رکھنے کی سخت شرائط بھی بات چیت کا حصہ رہیں۔