اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہبازکی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت کی جانب سے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائن سے وطن واپس پہنچیں گے، وکیل کی جانب سے سلیمان شہباز کے ٹکٹ کی تفصیل بھی عدالت میں پیش کی گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کا خود پیش ہونا ضروری ہے، وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ سلیمان شہباز اتوار کو سعودی عرب سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سلیمان شہباز کو سرنڈر کرنے کیلئے ایئرپورٹ آمد پر گرفتار نہیں کیا جائے گا۔