اسلام آباد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراورچیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت وفاقی وزرا خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔
Next Post
پاکستان کا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
Thu Dec 8 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حملے پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ […]
