پاکستان کا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حملے پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ تشویشناک ہے، پاکستان نے اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی سفارتخانہ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سفارتخانہ اور اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔یاد رہے افغان عبوری حکومت کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کے ریمارکس پر پاکستانی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت سیلڑنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Next Post

یو این جنرل اسمبلی نے علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی پیش کردہ قراردادوں کی منظوری دے دی

Thu Dec 8 , 2022
اقوام متحدہ(پی پی آ ئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی پیش کردہ تخفیف اسلحہ کی 4قراردادوں کی منظوری دے دی ہے، یہ قراردادیں علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کی عکاس […]