اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کیش سپورٹ اور ادھار تیل پر بات چیت ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پاکستان خوراک کے لحاظ سیعدم تحفظ کا شکار ہے، فوڈ سیکیورٹی کا عالم یہ ہیکہ گندم درآمد کررہے ہیں۔وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں،ایک تہائی علاقہ پانی میں ڈوبا 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی، کھڑی فصلیں تباہ اور 15 لاکھ جانور ہلاک ہوگئے، سیلاب سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے روزگار کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے برادر اسلامی ملکوں سے مسلسل رابطے ہیں، سعودی عرب سے معاشی تعاون پر بات چیت ہورہی ہے، سعودی عرب سے کیش سپورٹ اور ادھار تیل پر بات چیت ہو رہی ہے، متحدہ عرب امارات بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
Next Post
سٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا
Thu Dec 8 , 2022
کراچی (پی پی آ ئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا، پرانے ڈیزائن کے مختلف مالیت کے نوٹ 31 دسمبر سے پہلے تبدیل کروا لیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شہریوں کو 31 دسمبر تک پرانے ڈیزائن کے وہ […]
