ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے: عابد شیر علی

لندن(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف مبینہ کرپشن کی خبر پر ان سے معافی مانگ لی ہے،اب عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو بھی غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ”ڈیلی میل نے معافی مانگ لی، الزامات غلط نکلے، جھوٹا مقدمہ دائر کرنے کے لیے، بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے اور کردارکشی کی سازش رچانے والے عمران نیازی اور شہزاد اکبر کو بھی غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے،اگر ان دونوں میں شرم باقی بچی ہے تو“۔دوسری جا نب ڈیلی میل کے معافی پر ردعمل دیتے ہو ئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’تین سال تک عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے میری کردارکشی کے لیے ہر حد پار کی اور اس مہم کے دوران ان کو اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ ایک دوست ملک سے تعلقات خراب ہوئے ’آخر کار سچ کی فتح ہوتی ہے۔

Next Post

اسلامی تعاون تنظیم بھارت کو لگام دینے کیلئے مشترکہ پالیسی وضع کرے:کل جماعتی حریت کانفرنس

Fri Dec 9 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ پر زوردیا ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے بھارت اور اسکے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھارت کے خطرناک منصوبے کے خلاف اسکے […]