خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلامی تعاون تنظیم بھارت کو لگام دینے کیلئے مشترکہ پالیسی وضع کرے:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ پر زوردیا ہے کہ وہ تمام رکن ممالک کی مشاورت سے بھارت اور اسکے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھارت کے خطرناک منصوبے کے خلاف اسکے سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کیلئے ایک مشترکہ پالیسی وضع کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے یہ اپیل او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ کی قیادت میں تنظیم کے پانچ رکنی وفد کے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر کی گئی ہے۔ وفد آج ہفتہ کے روز پاکستان پہنچ رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جینوسائیڈ واچ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔