خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرپشن کو ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے بطور آلہ استعمال کیا گیا:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانیکارواج ختم کرناہوگا۔انسداد کرپشن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے معاشی و انتظامی تباہی کاباعث بنتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرتی اقدار کا زوال معاشرے میں کرپشن کی شرح بڑھاتا ہے، کرپشن سے قوم کا پیسہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئیعملی اقدامات اٹھائے، 2013 سے 2018 مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کرپشن کی شرح نیچے آئی، ن لیگ کے سابقہ دور کے گواہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیانڈیکس ہیں، شفاف طریقے سے اربوں ڈالر کے سی پیک اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی حریفوں کو قید کیا گیا، اور ذاتی انتقام کی بھینٹ چڑھانے کیلئے آلے کے طور پر استعمال کیاگیا، سیاست میں کرپشن کو انتقام کا ذریعہ بنانیکارواج ختم کرناہوگا، انسداد کرپشن کیلئے سیاسی حلقوں کو واضح روڈمیپ بنانے کی ضرورت ہے۔