شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،قابض انتظامیہ نے ضمانت منظور ہونے کے باوجود صحا فی فہد شاہ کو رہا نہیں کیا

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی خصوصی عدالت کی طرف سے ضمانت منظور ہونے کے باوجودمعروف کشمیری صحافی فہد شاہ کو ابھی تک غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قابض انتظامیہ کی طرف سے رہانہیں کیاگیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق فہد شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ این آئی کی خصوصی عدالت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 2008 کے تحت آن لائن نیوز پورٹل ”دی کشمیر والا‘کے ایڈیٹر کی فہد شاہ کی ضمانت منظور کی ہے۔تاہم انہیں ابھی تک رہا نہیں کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ این آئی اے کی عدالت نے فہد شاہ کے خلاف سرینگر کے صفاکدل پولیس اسٹیشن اورپلوامہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات میں ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کے خلاف جموں میں ابھی بھی ایک مقدمہ زیر التوا ہے۔ ہم کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فہد کی غیر قانونی نظر بندی کو بھی چیلنج کیا ہے،جس پر سماعت 15دسمبر کوہوگی۔واضح رہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو فہد شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔