خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 2019 کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئے

کرا چی(پی پی آ ئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 6 ارب 72 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں جو کہ تقریباً چار سال کی کم ترین سطح ہے۔اپریل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے نئی حکومت کا اولین ایجنڈا زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ رہا ہے تاہم سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اس وقت سے اب تک تقریباً چار ارب ڈالر کی کمی آ چکی ہے جو کہ اس وقت 10 ارب 90 کروڑ ڈالر تھے۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رقوم کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق ہوں گی اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ جائیں گے۔ سٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں گورنر سٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مالی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی ملکی صلاحیت پر اظہار خیال اور بیرونی کھاتے کی کمزوریوں کے متعلق خدشات زائل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے اہم چیلنجوں میں یوکرین جنگ، اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں میں تاریخی اضافہ اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سخت زری پالیسی اہم چیلنجز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اس کے نتیجے میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی مالی منڈیوں سے فنڈز جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملکی محاذ پر معیشت سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جس نے پاکستان کے لیے خاصے چیلنجز پیدا کیے۔