خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں: شیری رحمان

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ جب توشہ خانہ کے تحائف اور گھڑیوں پر خبریں آنے لگی تو پی ٹی آئی نے نا صرف ان خبروں کو جھٹلایا بلکہ صحافیوں پر پیسے لینے کے الزام بھی لگائے۔ اب ایک کے بعد ایک ثبوت عوام کے سامنے آ رہا۔پی ٹی آئی کو کم از کم اب صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنے کا پورا حق تھا لیکن دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا۔ تاخیر سے ہی صحیح سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہوتا ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔