خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 5 کشمیری ادیبوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا

سری نگر(پی پی آ ئی)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پانچ کشمیری ادیبوں کو ان کے ادبی کام پر ایوارڈ زسے نوازا گیاہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کشمیری ادیبوں پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالاوری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرانی اور خلیق پرویز کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ماڈرن انڈین لینگویجز کے کشمیری سیکشن کے زیر اہتمام دو روزہ سیمینار میں ایوارڈسے نوازا گیا۔انہیں یہ ایوارڈ انجمن فکرو فن علی گڑھ کی طرف سے دئے گئے ہیں۔ انجمن فکرو فن علی گڑھ کے صدر پروفیسر ضیا الرحمن صدیقی، نائب صدر ڈاکٹر وسیم مشتاق وانی اور جنرل سکریٹری پروفیسر مشتاق احمد منتظر نے اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیری ادیبوں کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیون پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروفیسر گلشن مجید کو ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔ممتاز براڈکاسٹر شمشاد کرالاوری کو کشمیری زبان کے ترجمے، تحقیق اور عوام میں مقبولیت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ممتاز ادیب اور شاعر عبدالخالق شمس کو تحقیق کے میدان میں انکی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔معروف ادیب اور شاعر گلشن بدرانی کو یہ اعزاز ان کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا۔ خالد پرویز کو اردو نثر میں ان کی شاندار خدمات پر ایوراڈ دیا گیا۔