خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی(پی پی آ ئی) ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال، کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسروں نے ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکمہ جاتی سربراہان سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی میری پہلی ترجیح ہے، کراچی میں پارکوں کی حالت بہتر بنائیں گے، گرین بیلٹ درست کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ہسپتالوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی، ان کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔