چمن(پی پی آئی) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، ضلع قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ مدارس کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے ہیں،موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، آئندہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں جمعیت علما اسلام تنہا حکومت بنائے گی، شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ 2023میں جمعیت علما اسلام بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تنہا حکومت بنائے گی اور اس سلسلے میں ابھی سے شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے بلوچستان کے بڑے قدآور شخصیات جمعیت میں شامل ہورہی ہیں
Next Post
یورپین یونین میں سرجیکل مصنوعات کی برآمدات کیلئے نیا معیار مقرر
Fri Dec 9 , 2022
کراچی (پی پی آئی)یورپین یونین نے سرجیکل مصنوعات کیلئے نیا معیار مقرر کردیا ہے۔ پاکستان کے سرجیکل ایکسپورٹر کو رجسٹریشن کے سلسلہ میں پیکج دیا جائیگا۔تاکہ دو سال بعد جب ایم ڈی آر کے نافذ کیا جائے تو ہماری سرجیکل کمپینوں کو اپنی مصنوعات کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے میں […]
