عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے: پاکستان

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادی سے اپیل کی وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آ واز بلند کریں۔ انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔ اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ریاض حسین پیرزادہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے فوری طور پر اپنی فوج کا انخلا کرے اور مقبوضہ علاقے میں عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا جنہیں گزشتہ سات دہائیوں سے بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔دوسری جا نب قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہر عالمی فورم پر ان کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ اور فلسطین میں قانون اور انسانی حقوق کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

Next Post

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہے: مشال ملک

Sat Dec 10 , 2022
اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر زور دیتا ہے لیکن […]