پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں: بلاول بھٹو

سنگاپور(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور میں میٹا فیس بک دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی فیس بک اسٹارز کے نئے فیچر سے اپنے مواد کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں میٹا حکام کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کی ٹیم کا مشکور ہوں اور پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ روزانہ 2 ارب لوگ میٹا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقعے فراہم کرنے پر میٹا ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

Next Post

ارشد شریف کی موت سے قبل تشدد کے شواہد نہیں ملے:امریکی ماہرین نے دعویٰ

Sat Dec 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی […]