ارشد شریف کی موت سے قبل تشدد کے شواہد نہیں ملے:امریکی ماہرین نے دعویٰ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ارشد شریف کی موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔وائس آف امریکا کے مطابق صحافی ارشد شریف کی ایسی چالیس تصاویر حاصل کی ہیں جو نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئیں۔ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملتے۔ وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی جو تصاویر موصول ہوئیں وہ کہیں شائع نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر جسم کے بیرونی حتی کہ اندرونی اعضا کا اس واضح انداز میں احاطہ کرتی ہیں کہ ماہرین کو تجزیے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔

Next Post

سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کا کیس، حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور

Sat Dec 10 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ […]