سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کا کیس، حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور

کراچی(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، حلیم عادل شیخ کی جانب سے وکیل نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مقدمہ کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ضمانت کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Next Post

عمران خان کی گرفتاری کا دن جلد آئے گا،نواز شریف سر سے پاؤں تک کرپٹ شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، نواز شریف

Sat Dec 10 , 2022
لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے،ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری […]