آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی احتساب عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر احتساب عدالت لاہور میں سماعت ہوئی، عثمان بزدار کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کیلئے دی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے، نہ ہی آج تک وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار کے وکیل نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جج احتساب عدالت نے حکم دیا کہ گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

Next Post

یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیں، جج کا نیب تفتیشی افسر سے مکالمہ

Tue Dec 13 , 2022
لاہور(پی پی آئی)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب کے تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں اور […]