یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیں، جج کا نیب تفتیشی افسر سے مکالمہ

لاہور(پی پی آئی)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب کے تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں اور ناں ہی آج تک وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی،جج نے نیب تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیں، جج احتساب عدالت نے کہاکہ گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

Next Post

حکمران معیشت کی بجائے اسمبلی بچانے پر ترجیح دے رہے ہیں:مسرت جمشید چیمہ

Tue Dec 13 , 2022
لاہور (پی پی آ ئی) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جشمید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت کی بجائے اسمبلیاں بچانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم اور وزراعوام کو گھڑی گھڑی کی بجائے اپنی کارکردگی کا ثبوت دکھاتے تو اچھا تھا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت جشمید […]