ہماری سیاست کا محورعام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر محمد لطیف نذر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں پرپیشرفت پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر نے وزیراعلی کو محکمہ معدنیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔دوران ملاقات وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔

Next Post

نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی

Tue Dec 13 , 2022
لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمدن سے زائد […]