نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری خلاف قانون کی گئی، فواد حسن فواد نے بریت کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

Next Post

ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے: عبدالقدوس بزنجو

Tue Dec 13 , 2022
کوئٹہ(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ […]