کوئٹہ(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دن رات کی محنت حتیٰ کہ وزیراعلیٰ کی کرسی کو بھی داؤ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلوچستان کے حق میں بنایا ہے، ریکوڈک منصوبے کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے، ریکوڈک منصوبے سے اربوں ڈالر پاکستان آئیں گے، 8 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں تازہ خون کی طرح دوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے کہ ملک اور صوبے کے مفاد میں اس سے بہتر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا، ہم نے اللہ کے فضل سے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے لئے ہمارا اٹل مؤقف حیران کن تھا، شروع دن سے عہد کیا تھا کہ صوبے کے مفاد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم نے نہ تو اپنا کوئی اختیار وفاقی حکومت کو دیا اور نہ کسی صوبائی ٹیکس کی معافی دی، وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے پر اپنے ٹیکسوں کی چھوٹ دی لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافذ العمل رہیں گے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
Next Post
پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں گے:اسد عمر
Tue Dec 13 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواکی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ اس پر […]
