مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو کون کون سے تحائف ملے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد (پی پی آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے توشہ خانہ کا گزشتہ 10سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقچیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ججوں اور بیوروکریٹس سمیت تمام افرادکو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے، آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، آرمی چیفس اور نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے، اس کے علاوہ چیف جسٹس، ایم این ایز، سینیٹرز، وزرائے اعلی اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔