اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے۔ ذرا ئع کے مطابق ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے، اور سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کو بھی فون کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ کے تحفظات دور کریں گے، اس حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی کی بھی اتحادیوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
Next Post
فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست خارج
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، لیکن تحریک انصاف فریال […]
