پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شمالی وزیرستان حملہ، صدر، وزیراعظم،وزیر اطلاعات اور وزیر دا خلہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے میران شاہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے، دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی مذمت کی، حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس، اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کی میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد ی کا خاتمہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردوں کا پیچھا اور مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کے لیے جان دینے والوں کو خراج تحسین اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔