ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2022 کا آؤٹ لک جاری,پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ملک قرار پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ اور توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔،پی پی آئی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنیکی شرح 26.6 فیصد ہے۔، رپورٹ میں کہا کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہیاے ڈی بی نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوگئی، پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کے بجائے6.3فیصدرہے گی، سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے