بے روزگار نرسوں،مڈوائفوں اور ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری نیوزی لینڈ میں ڈاکٹروں، مڈ وائف اور نرسوں کو رہائشی ویزے میسر

کراچی (پی پی آئی) نیوزی لینڈ نے ڈاکٹروں، مڈ وائف اور نرسوں کو فوری رہائشی ویزے دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے ملک میں ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس فیصلہ سے پاکستان کی بے روزگار نرسوں،مڈوائفوں اور ڈاکٹروں کو ترقی اور روزگار کے نئے مواقع ملنے کی سبیل پیدا ہوئی ہے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ نرسز جہاں کہیں بھی مقیم ہوں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ نیوزی لینڈ ان کے کام کرنے اور رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔گرین لسٹ کہلانے والے اس راستے سے خصوصی شعبوں کے ڈاکٹرز بھی نیوزی لینڈ کے رہائشی ویزے کے فوری اہل تصور کیے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں گرین لسٹ ‘ہنریافتہ افراد کے لیے ریزیڈینسی‘ کے نظام کا نام ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیرصحت اینڈریو لِٹل نے کہا ہے کہ نرسنگ کے شعبے کی ایک تنظیم کے مطابق ملک میں چار ہزار نرسوں کی ضرورت ہے۔

Next Post

2022 کا آؤٹ لک جاری,پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ملک قرار پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ اور توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

Thu Dec 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا، جس میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔،پی پی […]