گمبٹ/کراچی (پی پی آئی)گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب سوئی سدرن کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کو پہلے ہی 350 سے 400 ایم ایم سی اہف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے، گمبٹ گیس فیلڈ سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی مزید گیس کم ہونے سے سسٹم میں 400 سے 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہو جائے گی۔۔فنی خرابی جمعہ کی شام تک برقرار رہنے کا امکان ہے، سوئی سدرن کا نظام پہلے ہی گیس کی کمی سے دوچار ہے غیر متوقع کمی کے بعد اب کراچی کے گیس صارفین کو مزید کم پریشر میں گیس ملیگی۔
Next Post
بے روزگار نرسوں،مڈوائفوں اور ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری نیوزی لینڈ میں ڈاکٹروں، مڈ وائف اور نرسوں کو رہائشی ویزے میسر
Thu Dec 15 , 2022
کراچی (پی پی آئی) نیوزی لینڈ نے ڈاکٹروں، مڈ وائف اور نرسوں کو فوری رہائشی ویزے دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے ملک میں ڈاکٹرز اور نرسز کی کمی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس فیصلہ سے پاکستان کی بے روزگار نرسوں،مڈوائفوں اور ڈاکٹروں کو ترقی اور روزگار کے نئے مواقع ملنے […]