ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین بھی چھین رہی ہے، محبوبہ مفتی بھارت کشمیری نوجوانوں کی نگرانی چاہتا ہے تاکہ کہنے، سوچنے، کرنے پر گرفت مضبوط کر سکے کشمیری عوام 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے ناخو ش ہیں

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی نگرانی میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ ان کے کہنے، سوچنے یا کرنے پر اپنی گرفت مضبوط کر سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خاندانوں کے منفرد شناختی کارڈ بنانے کی تجویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کومعلوم ہے کہ کشمیری عوام اب بھی مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اقدام سے ناخو ش ہیں لہذا و ہ انہیں زنجیروں میں جکڑ کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ نوجوان کیا کہتے ہیں، کیاسوچتے ہیں یا کیاکرتے ہیں اس پر نظر رکھی جاسکے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کشمیریوں کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔تمام کرایہ داروں سے زمین کا قبضہ فوری طور پرچھوڑنے کے قابض حکام کے تازہ ترین حکم نامے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ جبکہ بھارتی حکومت کے پاس لائن آف ایکچول کنٹرول پرچین کے اقدامات کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین چھین رہی ہے۔