پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈین حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کا بائیکاٹ کرے: رکن پارلیمنٹ

اوٹاوا (پی پی آ ئی) کینیڈا کی ”نیو ڈیموکریٹک پارٹی“ (این ڈی پی) کی رکن پارلیمنٹ نے کینیڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کا بائیکاٹ کرے۔کشمیر میڈیاکے مطابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جی 20کی صدارت سنبھالے کے بعد بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تنظیم کے اجلاسوں کے انعقاد کی کوششوں میں تیزی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف مظالم نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔انہوں نے ورلڈ سکھ آرگنائزیشن اور نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کے نمائندوں کی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی کی حکومت ہندو قوم پرستی کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہے۔