سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی (پی پی آئی)سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نم آنکھوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل میرے کیرئیر کا اخری ٹیسٹ میچ ہو گا،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، میں نے فیملی سے مشورے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا، انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میرا آخری میچ ہوگا، ہر چیز کا اختتام ہوتا ہے میں نے دل سے فیصلہ کیا ہے، اظہر علی نے واضح کیا کہ کپتان بابراعظم کے بیان کے بعد یہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 300 رنزبنانا میرے لیے یاد گار لمحہ تھا، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے۔اظہر علی نے 96 ٹیسٹ میچز میں 7097 رنز بنائے ہیں، اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں سلور کی ہیں۔