سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی ڈانس گرل عائشہ کوبھارتی اداکار فیضان انصاری نے شادی کی پیشکش کردی پاسپورٹ بنوالیا،ویزا اپلائی کردیا، 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے پاکستان جاؤ گے ایک ولیمہ لاہور دوسرا ممبئی میں،عائشہ سے ملاقات خوابوں میں ہوتی ہے، فیضان انصاری

کراچی (پی پی آئی)بھارتی اداکار فیضان انصاری نے “میرا دل یہ پکارے” گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے جلد پاکستان جائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔فیضان نے کہا کہ وہ عائشہ سے شادی کرنے کے لئے پاکستان کا ویزا بھی حاصل کررہے ہیں، اس کے لیے انہوں نے دوسرا پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے۔ وہ 2 سے 3 دن میں عائشہ سے ملنے ممبئی سے لاہور پہنچ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیضان انصاری نے کہا کہ جب سے انہوں نے عائشہ کو دیکھا ہے، انہیں وہ بہت اچھی لگیں ہیں۔ ان کی عائشہ سے ملاقات روز ہی خوابوں میں ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پلان یہ ہے کہ اپنی شادی میں وہ اور عائشہ مل کر ڈانس کریں گے۔ شادی کا ایک استقبالیہ لاہور میں ہوگا اور دوسرا بھارت ممبئی میں ہوگا۔فیضان نے کہا کہ عائشہ شادی کے بعد ممبئی ضرور آئیں گی۔ انہوں نے میڈیا سے درخوست کی کہ ان کی شادی میں شرکت ضرور کیجیے گا، کچھ نہیں ہوتا کہ کوئی بھارت میں ہو یا پاکستان میں۔