کراچی (پی پی آئی)یونیورسٹی روڈ ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقتول کی نمازجنازہ ایف بی ایریا کی جامعہ مسجد اقصی میں ادا کردی گئی اور مقتول کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کی ڈکیتی مزاحمت پر موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں اور 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے پولیس نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملز م نظام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کے قتل میں ملوث ملزم نظام کو سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ سے گرفتار کیاگیا جبکہ دوسرے ملزم کی نشاندہی بھی ہوچکی جلد گرفتار کریں گے۔بلال کے بھائی کا کہنا تھا کوئی تحفظ نہیں،موبائل فون کی خاطر قیامت ڈھا دی گئی۔
Next Post
معاشی بحران کے ساتھ ساتھ میڈیکل ڈیوائسز اور جان بچانے والی دواؤں کی کمی کا بحران بھی درپیش
Fri Dec 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)ملک میں معاشی بحران کے ساتھ میڈیکل ڈیوائسز اور جان بچانے والی دواؤں کی کمی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔دوسری طرف پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی […]
