کراچی (پی پی آئی)معروف اینکر پرسن اور سیاست دان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ مانگنے پر جھوٹے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے شوہر کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ایف آئی کے مطابق دانیہ کے خلاف شکایت ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایک صاحب زادی نے دائر کی تھی، جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عامر لیاقت حسین کی ساس سلمہ بی بی کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ نے اپنے مرحوم شوہر کی جائیداد میں اپنا قانونی حصہ حاصل کرنے کی خاطر 10 روز قبل مقدمہ دائر کیا تھا۔’اور اسی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔‘سلمہ بی بی کے مطابق: ’جائیداد میں وراثت کا کیس دائر کرنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی نے میری بیٹی کو گرفتار کرایا۔’انھوں نے میری بیٹی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا۔’مگر میری بیٹی نے ایسی کوئی ویڈیو لیک نہیں کی، اگر کی ہے تو بتایا جائے کہ وہ ویڈیو کہاں ہے؟‘سلمہ بی بی نے الزام لگایا کہ انہیں دانیہ شاہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جو خلاف قانون ہے۔
Next Post
بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے
Fri Dec 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی) بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز میں عقیل خان، مزمل مرتضی، مدثر مرتضی، برکت اللہ، یوسف خلیل، محمد شعیب،محمد عابد اور عبداللہ عدنان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بوائز انڈر 18 میں سمیع زیب خان، احمد […]
