پاکستان کا معاشی سیاسی اور دفاعی استحکام ہماری منزل ہے:مولانا وزیر اعظم 26 دسمبر کو سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے: فضل الرحمان

پشاور(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کا معاشی سیاسی اور دفاعی استحکام ہماری منزل ہے، سی پیک سے ملک بہت ترقی کریگا، 26 دسمبر کو شہباز شریف سی پیک کے اگلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔جے یو
آ ئی کے افیشل ویب سائٹ پر جا ری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سابق دور سے زیادہ تاریخی قرض لیے اور اب صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو وفاق پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے، جھوٹ پر مبنی سیاست انکا وطیرہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ عمران اپنی کارکردگی بتائے اس نے کیا کیا ہے؟،آج وہ کہتا ہے مجھے آئی ایس آئی جو کہتی وہ کرتا تھا۔آئی ایس آئی نے گوگی اور پینکی کے بارے جب بتایا تب کیوں خاموش ہوا؟۔