نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری مسلمانوں پر ظلم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے: سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے، بلاول نے جس دلیری سے کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے۔
اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مودی سرکار سے متعلق بیان ایک حقیقت ہے، بلاول بھٹو کے مودی سرکار سے متعلق جرات مندانہ بیان کی تائید کرتے ہیں، پوری قوم بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس دلیری سے کشمیر اوربھارتی مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اس پر قوم کو فخر ہے، بھارتی سرکار نے نہتے مسلمانوں پر جس طرح ظلم جاری رکھا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خارجہ کے جرات مندانہ بیان پر مودی سرکاری تلملا اٹھی ہے۔سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں ریلیاں نکالی جائیں گی، وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھی مسلمانوں پر جاری ظلم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔