اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی)عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سے رابطہ کیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختون خوا اور پنجاب کی اسمبلیاں آئندہ جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے بھی رابطہ کیا ہے اور عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورت کی ہے۔جبکہ اس مشاورت کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کو پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے۔ وفاقی وزراپی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔
Next Post
رواں برس سونے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا:شفیع داود
Sun Dec 18 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین شفیع داؤد نے کہا ہے کہ روپے کی گرتی قدر کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سونا عام آدمی کی خرید کے بس سے باہر ہوگیا ہے، گزشتہ 11ماہ […]
