نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں درگاہوں، خانقاہوں، اور امام باڑوں ومساجد کی نگراں کمیٹیٹیاں تحلیل بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں وقف بورڈ نے تمام مذہبی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا مقبوضہ وادی کی تمام وقف کمیٹیاں کالعدم،ہرقسم کی مداخلت غیر قانونی قرار: حکم نامہ جاری

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے تمام مذہبی مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی سربراہی میں نو تشکیل شدہ وقف بورڈ کے ذریعے خانقاہوں اور مساجد کی تمام مقامی کمیٹیوں کو ختم کرنے کا حکم دیا اور متنبہ کیا کہ کمیٹیوں کے ذریعے لئے گئے فیصلے قانون کے تحت قابل سزا جرم تصورکئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق نام نہاد وقف بورڈ نے حکم نامے میں کہاکہ وقف ایکٹ 1995کے تحت جموں و کشمیر میں نئے وقف بورڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی تمام درگاہوں،زیارتوں بشمول دیگر اثاثہ جات اورجائیدادوں کے جو پورے جموں و کشمیر میں مخصوص مسلم وقف کے تحت آتے ہیں، کا مجموعی کنٹرول/انتظام سنبھال لیاگیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیاہے کہ کسی مقامی اوقاف کمیٹی/انتظامیہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور ایسی کسی کمیٹی کی رجسٹریشن جے کے وقف بورڈ سے توثیق شدہ نہیں ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام مقامی وقف/اوقاف کمیٹیوں کو کالعدم تصور کیا جائے گا اوراس طرح کی مقامی وقف کمیٹیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی مداخلت کو غیر قانونی سمجھا جائے گا اوراس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔